پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Pakistan Earthquake Today
Pakistan Earthquake Today
Updated | Published November, 16 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جن میں بٹگرام، نوشہرہ، خیبر، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، لوئر دیر، اپر دیر اور سوات سمیت گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 84 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے اچانک جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہوگئے اور گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر کھلی جگہوں کا رخ کیا۔ اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی رہی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی حمایت میں جے یو آئی سڑکوں پر نکل آئی

واضح رہے کہ کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ زلزلے کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم خطہ سمجھا جاتا ہے، جہاں زیر زمین ارضیاتی تبدیلیوں کے باعث وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں