امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے

Maulana Nazar ur Rehman Death
فائل فوٹو
Updated | Published November, 16 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد دینی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

مولانا نذرالرحمان کو 2018 میں تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا، وہ تبلیغی جماعت کی قیادت اور دین اسلام کی تبلیغ کے حوالے سے اہم مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے دینی حلقوں میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کے حوالے سے تاحال اعلان نہیں کیا گیا، متعلقہ حلقوں کی جانب سے نماز جنازہ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں محسن نقوی نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نذرالرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نذرالرحمان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی حمایت میں جے یو آئی سڑکوں پر نکل آئی

مولانا نذرالرحمان کے انتقال کی خبر کے بعد مذہبی و دینی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی دینی اور تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں