سینئر رہنما پی ٹی آئی سینیٹر خرم زیشان کا مستعفی ہونے کا اعلان

Khurram Zeeshan Resignation
فائل فوٹو
Updated | Published November, 16 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر خرم زیشان نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں خرم زیشان نے کہا کہ انہوں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنا استعفیٰ کل پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کو ارسال کر دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر وہ خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیئرمین سینیٹ کے سامنے استعفے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔

خرم زیشان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خاطر انہیں اپنا ووٹ استعمال کرنا ہے اور ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جاتا تو بھی ان کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، جس میں وہ خیانت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں سینیٹ یا کسی دوسرے انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند نہیں ہیں۔ وہ صرف ایک عام پارٹی کارکن اور پاکستانی کی حیثیت سے عمران خان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات سازش ہے،نعیم پنجوتھا

گولڈ مائننگ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر خرم زیشان نے کہا کہ الزام لگانے والوں کیخلاف ہتک عزت کی کارروائی کیلئے وکلا سے مشاورت کریں گے اور آئندہ چند روز میں قانونی نوٹس بھی بھجوایا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▲ 0.67
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.65 ▲ 0.73
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 1.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.48 ▼ 0.80
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.19
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.56 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,525 ▼ 129
Gold 22K Per Tola 368,981 ▼ 118
Gold 21K Per Tola 352,209 ▼ 113
Gold 18K Per Tola 301,894 ▼ 97
Silver Per Tola 5,054 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,487 ▼ 2.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں