اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات سازش ہے،نعیم پنجوتھا

Naeem Panjutha Latest Statement
فائل فوٹو
Updated | Published November, 15 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کو سازش قرار دیتے ہوئے انتظار پنجوتھا کو ایک منظم منصوبے کے تحت ہٹائے جانے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت انتظار پنجوتھا کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی اور اس معاملے پر مسلسل گمراہ کیا جاتا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نہ تو اس روز اور نہ ہی اس سے پہلے انتظار پنجوتھا کو ہٹانا چاہتے تھے، اس حوالے سے سامنے آنے والی صورتحال حقائق کے برعکس ہے۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اب جو بھی بات ہوگی، وہ براہ راست بانی پی ٹی آئی سے کی جائے گی، بس اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں پارٹی کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالنے کی کوششیں کرنے کے بجائے یہاں اپنے ہی لوگوں کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی رہائی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نعیم پنجوتھا نے واضح کیا کہ ان کا اپنے قائد پر اعتماد برقرار ہے اور انہیں یقین ہے کہ عمران خان جلد جیل سے باہر آئیں گے۔

ان کے اس بیان کے بعد اڈیالہ جیل میں ملاقات اور انتظار پنجوتھا سے متعلق معاملات ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.92 ▼ 0.07
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.48 ▲ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,653 ▲ 206
Gold 22K Per Tola 369,099 ▲ 189
Gold 21K Per Tola 352,322 ▲ 180
Gold 18K Per Tola 301,990 ▲ 154
Silver Per Tola 5,054 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,490 ▼ 32.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں