مریم نواز راشن کارڈ کے اہل افرادکیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) کے مطابق پروگرام کی نومبر کی قسط کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 3 ارب 57 کروڑ روپے کی سبسڈی منتقل کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کش مریم نواز راشن کارڈ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت ہر اہل اور رجسٹرڈ محنت کش کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ خریدنے میں سہولت مل سکے۔
پیسی حکام کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے آغاز سے اب تک مستحق محنت کشوں کو 46 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروگرام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور محنت کش طبقے کو بنیادی ضروریات زندگی کی خریداری میں مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہ
محکمہ محنت اور سوشل سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ راشن کارڈ پروگرام کے ذریعے محنت کش خاندانوں کو مسلسل مالی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔