مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہ

مرکزی مسلم لیگ
مرکزی مسلم لیگ نے مریم نواز کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 14 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) مرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پارٹی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے 7 روز کے اندر معافی مانگنے، سوشل میڈیا پوسٹیں حذف کرنے اور آئندہ ایسے الزامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں مریم نواز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 روز میں لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں اور ایکس سمیت سوشل میڈیا سے بے بنیاد الزامات والی پوسٹیں ڈیلیٹ کریں۔ نوٹس کے مطابق مریم نواز تحریری یقین دہانی کروائیں کہ آئندہ اس نوعیت کے ہتک آمیز الزامات نہ تو دہرائیں گی، نہ شائع کریں گی اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ذریعے سے پھیلائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم جاری

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر 7 روز میں معافی نہ مانگی گئی تو مرکزی مسلم لیگ قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

قانونی نوٹس مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایات پر ایڈووکیٹ محمد عامر حبیب کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ مریم نواز نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (ٹوئٹر) اور الیکٹرانک میڈیا پر مرکزی مسلم لیگ کو ’غیر قانونی پارٹی‘ اور ’دہشت گرد پارٹی‘ قرار دیا، یہ الزامات ہیں۔

نوٹس کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کے انتخابی نشان ’کرسی‘ پر حصہ لیا، جبکہ 8 نومبر 2026 کو حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔

مرکزی مسلم لیگ نے قانونی نوٹس کے ذریعے مریم نواز سے معافی مانگنے اور آئندہ کسی بھی قسم کے الزامات لگانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں