عمران خان کی 4 سال پرانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ 18 نومبر کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں فارن فنڈنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست 5 نومبر 2022 کو دائر کی تھی، جس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے قانونی جواز پر سوال اٹھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست پر پہلے ہی ایف آئی اے کو انکوائری سے تاحکم ثانی روک چکی ہے۔ اب چار سال بعد درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ہونے سے کیس کی کارروائی آگے بڑھنے کی توقع ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل اور فریقین کے دلائل سنے گی، جس کے بعد مقدمے سے متعلق آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
سیاسی اور قانونی حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت کو اہمیت دی جارہی ہے، کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری کے خلاف دائر درخواست گزشتہ کئی برس سے زیر التوا ہے۔