سہیل آفریدی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

سہیل آفریدی
محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور حراست کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں تمام زیرحراست منتخب نمائندوں کی فوری رہائی اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کو حراست میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کو غیر مؤثر بنانے کے مترادف ہے جبکہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر منتخب نمائندوں کو نشانہ بنانا آئین کے آرٹیکلز 4، 14، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہ

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ زیرحراست ارکان اسمبلی کے مقام حراست اور انہیں حراست میں رکھنے کی قانونی حیثیت سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل غیر معمولی اختیارات بھی بنیادی حقوق سے بالاتر نہیں جبکہ گورنر راج کے نفاذ سے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوجاتے، حکومتی اقدامات وفاقی آئینی عدالت کے عدالتی جائزے کے تابع ہیں۔

آئینی درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی، ریاستی مشینری کو سیاسی اختلاف دبانے اور منتخب نمائندوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں