پیٹرول 10 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 96 ڈالر فی بیرل ہوگئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 5 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 96 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 352 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 50 پیسے سے پونے 6 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.34 ▲ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.41 ▲ 1.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 409,791 ▲ 3,352
Gold 22K Per Tola 375,642 ▲ 3,072
Gold 21K Per Tola 358,567 ▲ 2,933
Gold 18K Per Tola 307,343 ▲ 2,514
Silver Per Tola 5,217 ▲ 15
Platinum Per oz (USD) 1,448 ▼ 2.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں