10 روپے کا نوٹ ختم کر کے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ
وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو نئے کرنسی نوٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 5 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ، 10 روپے کا نوٹ ختم کر کے اس مالیت کا سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو نئے کرنسی نوٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن کیلئے ملک بھر سے مصوروں و ڈیزائنرز سے تجاویز لی گئیں، وزیرِ اعظم کی قائم کر دہ کابینہ کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اس پر تفصیلی مشاورت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کیلئے سکیورٹی فیچرز بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید میٹریل کا استعمال کیا جائیگا جس سے نوٹوں کی استعمال کی معیاد میں بھی اضافہ ہوگا،اجلاس میں دس روپے کا نوٹ ختم کر کے اس کی جگہ دس روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی،کابینہ نے خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے اختیارات صوبے میں ایمرجنسی کی مدت کے دوران گورنر خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

گورنر خیبر پختونخوا ایسے تمام اختیارات کے استعمال کے حوالے سے ہر ماہ وفاقی حکومت کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے ،وفاقی کابینہ نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل، گورنر خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبے کے عوام کی بہتری اور خوشحالی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور کاوشیں یقینی بنائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کردی، پاکستان اور کویت کے مابین دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو طے پایا تھا، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے، کویتی حکومت نے 19 جولائی کو اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔

کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں ،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 22 جنوری، 26 فروری، 5، 18 اور 27 اگست، 11 اور 22 ستمبر کے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لئے مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل ہونے سے روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ملک میں فیول سبسڈی کا شاندار پروگرام کامیابی سے جاری ہے جو دسمبر کے آخر تک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سے اربوں روپے کمانے والے مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.34 ▲ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.41 ▲ 1.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 409,791 ▲ 3,352
Gold 22K Per Tola 375,642 ▲ 3,072
Gold 21K Per Tola 358,567 ▲ 2,933
Gold 18K Per Tola 307,343 ▲ 2,514
Silver Per Tola 5,217 ▲ 15
Platinum Per oz (USD) 1,448 ▼ 2.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں