9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Iqbal Day Holiday 2026
فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 9 نومبر کو اقبال ڈے کے سلسلے میں سرکاری تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت بھی صوبے بھر میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ویلفیئر ونگ کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 9 نومبر کو پورے پنجاب میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے محکمانہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبے کے اہم سرکاری عہدیداروں، انتظامی سیکریٹریوں، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

اقبال ڈے ہر سال 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، علامہ اقبال کو پاکستان کا قومی شاعر اور عظیم مفکر مانا جاتا ہے۔ ان کے افکار، شاعری اور فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، آزادی اور الگ قومی شناخت کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں اس دن مختلف تقریبات اور خصوصی پروگرامز کے ذریعے علامہ اقبال کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں