احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
ڈیفیمیشن ٹربیونل نے احسن بھون کے دعوے کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
ہرجانے میں دعویٰ کیا گیا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر احسن بھون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق مبینہ ہتک آمیز بیانات دیے جبکہ احسن بھون کی قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کردہ اور متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع
احسن بھون نے مؤقف اپنایا کہ مبینہ بیانات سے میری کئی دہائیوں پر محیط قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا۔
وکیل احسن بھون کی جانب سے ایک ارب روپے عمومی، دو ارب روپے خصوصی اور دو ارب روپے تعزیری ہرجانے کی استدعا کی گئی جبکہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مبینہ بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی۔