عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع

عمران خان کی بہنیں
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 26 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل پنجاب حکومت نے علات میں بتایا کہ علیمہ خانم ،عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی 30 روزہ نظر بندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

وکیل پنجاب حکومت کے مطابق تینوں بہنوں کی نظر بندی میں سات اکتوبر کو توسیع کی گئی، عدالت نے درخواست ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس عبہر گل خان نے سماعت کی، عدالت میں عظمیٰ خانم کے شوہر احد خان اور علیمہ خانم کے بیٹے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کرنے والوں کے ٹرانسفارمر بند ہوں گے، حکومت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

درخواست گزار کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں علم ہے اس معاملے میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم اڑے آئے گی، جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت آپکی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 —
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,559 ▼ 3,024
Gold 22K Per Tola 380,013 ▼ 2,772
Gold 21K Per Tola 362,739 ▼ 2,646
Gold 18K Per Tola 310,920 ▼ 2,268
Silver Per Tola 5,594 ▼ 56
Platinum Per oz (USD) 1,554 ▼ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 —
Diesel HSD Per Litre 275.24 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں