بجلی چوری کرنے والوں کے ٹرانسفارمر بند ہوں گے، حکومت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 19 2026 |
ڈی جی خان(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ای پی ایم ایس نصب کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے بجلی چوری والے علاقوں میں مخصوص ٹرانسفارمرز کی نشاندہی کرکے انہیں بند کیا جا سکے گا۔

ڈی جی خان ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ نئے نظام کے ذریعے پورے فیڈر کے ہزاروں بے گناہ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 30 فیصد یا اس سے زیادہ لائن لاسز والے تمام فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، جبکہ بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو کسی صورت ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خفیہ کیمروں سمیت دیگر جاسوسی والے آلات پر پابندی کا فیصلہ

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کی طے شدہ لوڈشیڈنگ کے ذریعے صارفین کو بھاری بلوں سے بچانے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث گیس کی قلت سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہو رہی ہے۔

ڈی جی خان ایئرپورٹ کے منصوبے سے متعلق وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے جنوری 2028 میں مکمل ہوگا، جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.40 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.98 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,318 ▲ 1,171
Gold 22K Per Tola 396,292 ▲ 1,074
Gold 21K Per Tola 378,279 ▲ 1,025
Gold 18K Per Tola 324,239 ▲ 879
Silver Per Tola 5,914 ▼ 19
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 15.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 3.63
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 66.43
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 28.77
LPG Per Kg 241.43 ▼ 37.91
ضرور پڑھیں