حکومت کا نوجوانوں کیلئے روزگار کے بہترین مواقع پیدا کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 26 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بلوچستان کے 12 اضلاع سے شناخت کیے گئے 25 ہزار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کراچی کی صنعتی اور کاروباری برادری سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور پائیدار امن و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 6 سے 7 ہزار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا

رانا مشہود نے کراچی کی صنعتوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو ملازمتوں، فنی تربیت اور عملی تجربے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شراکت داری کریں۔

اس موقع پر کاروباری نمائندوں زبیر موتی والا اور جاوید بلوانی نے بھی روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتی سرگرمیوں کی بحالی، نئی سرمایہ کاری اور صنعتی مسابقت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی بندش اور برآمدات میں کمی سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے، اس لیے نئی ملازمتوں کی فراہمی کے لیے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 —
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,559 ▼ 3,024
Gold 22K Per Tola 380,013 ▼ 2,772
Gold 21K Per Tola 362,739 ▼ 2,646
Gold 18K Per Tola 310,920 ▼ 2,268
Silver Per Tola 5,594 ▼ 56
Platinum Per oz (USD) 1,554 ▼ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 —
Diesel HSD Per Litre 275.24 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں