کراچی انٹر بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا
جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ میں 24 ہزار 544 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 11 ہزار 966 تمام چھ پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ سائنس جنرل گروپ میں 30 ہزار 386 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 15 ہزار 36 تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
کامرس ریگولر گروپ میں 22 ہزار 693 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 9 ہزار 332 تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے، جبکہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے ایک ہزار 413 امیدواروں میں سے 628 تمام سات پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔
آرٹس ریگولر گروپ میں 10 ہزار 678 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 3 ہزار 748 تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں ایک ہزار 623 امیدواروں میں سے 692 نے تمام چھ پرچے پاس کیے، جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کے 141 امیدواروں میں سے 41 تمام سات پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم بھی نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدوار غیر گریڈڈ قرار پائیں گے۔ سائنس گروپس کے اختیاری مضامین کی جانچ جدید ای اسسمنٹ، او ایم آر اور ای مارکنگ سسٹم کے تحت کی گئی۔
امیدوار کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔