سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کر گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی شاندار فوجی خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم جنرل عبدالوحید کاکڑ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس، اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر زرداری نے مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ صدرِ پاکستان نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔