سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 اکتوبر کو ڈی آئی خان کے علاقے زرکانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں نائب نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد شامل ہیں۔ 36 سالہ نائب نائیک غلام مرتضیٰ کا تعلق ضلع گجرات، جبکہ 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک افراد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جبکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں