لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں بڑا اضافہ، نئے نرخ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) رنگ روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی ہدایات پر محفوظ سڑکیں اور محفوظ پنجاب کے وژن کے تحت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

نئے جرمانوں کے مطابق غلط اوورٹیکنگ پر کار کو 5 ہزار روپے جبکہ 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ غلط لین استعمال کرنے پر 2 ہزار روپے اور ون وے میں داخل ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دھواں چھوڑنے والی کار پر 4 ہزار روپے جبکہ کمرشل گاڑی پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اوورلوڈنگ پر جرمانہ 2 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار روپے اور غلط پارکنگ پر ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کا پہلا تھیم پارک بنے گا

رنگ روڈ پر بلیک پیپر استعمال کرنے اور بغیر نمبر پلیٹ یا غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ رنگ روڈ پر موٹرسائیکل لے جانے کی خلاف ورزی پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

پیدل سڑک عبور کرنے پر جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ رنگ روڈ پر جانور لانے کی صورت میں مالک کو 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اوور اسپیڈنگ پر 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جبکہ اس سے زیادہ انجن کی حامل گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

رنگ روڈ پولیس لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں