اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کا پہلا تھیم پارک بنے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

تھیم پارک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔

مفاہمت کی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا 5 لاکھ طلبا کو کروم بکس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

محسن نقوی نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی۔ معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے اس منصوبے کے لیے اراضی فراہم کرے گی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب سے آئے معزز مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کی طرز پر ترقی دی جا رہی ہے اور سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تھیم پارک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ آئندہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے روڈ شو منعقد کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ارکان اور سعودی وفد کے دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں