وزیر اعظم کا 5 لاکھ طلبا کو کروم بکس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 25 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں 5 لاکھ طلبا کو کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں کروم بکس اور انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں کروم بکس تقسیم کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ طلبا پاکستان کا حقیقی اثاثہ اور باصلاحیت نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ حکومت طلبا کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم خشک رہے گا یا بارش ہوگی؟ اہم پیشگوئی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں قابلیت کی بنیاد پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے۔ اب 5 لاکھ کروم بکس دو سال کے دوران ملک بھر کے طلبا میں تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولوں میں طلبا کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ کروم بکس بھی صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ طلبا دنیا میں کہیں بھی موجود ہوں، وہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور جدید تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 ▼ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,584 ▼ 10,261
Gold 22K Per Tola 382,785 ▼ 9,406
Gold 21K Per Tola 365,386 ▼ 8,978
Gold 18K Per Tola 313,188 ▼ 7,696
Silver Per Tola 5,650 ▼ 325
Platinum Per oz (USD) 1,566 ▼ 56.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 ▼ 3.43
Diesel HSD Per Litre 275.24 ▲ 75.26
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 ▲ 29.32
LPG Per Kg 279.34 ▲ 37.91
ضرور پڑھیں