مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، وزیر خزانہ نے خبردار کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 24 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی معیشت بے یقینی کی صورت حال سے دوچار ہے لیکن چیلنجز کے باوجود پاکستان میں معاشی بہتری کا سفر جاری ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، عالمی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کار بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں، حکومت ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اصلاحات کررہی ہے جب کہ معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں اپلائی کرنے والوں کیلئے اہم خبر

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوشش کی کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عوام کو پیٹرول کے لیے قطاروں میں نہ لگنا پڑے، حکومت نے ہدف پر مبنی سبسڈی فراہم کی کیونکہ بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو سبسڈی کی ضرورت نہیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ موسم سرما کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر کام جاری ہے، گیس اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ضروریات پوری کرنا ہوں گی، پاکستان میں توانائی کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی، خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ درآمدات پر انحصار کے باعث ماضی میں پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تاہم 4 سے 5 سال کی کوششوں کے بعد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ دوبارہ بی کی سطح پر لائی گئی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلات زر 44 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، جنگ کے باعث ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ تھا تاہم ان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 ▼ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.88 ▼ 0.79
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.71 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,844 ▲ 703
Gold 22K Per Tola 392,191 ▲ 645
Gold 21K Per Tola 374,364 ▲ 615
Gold 18K Per Tola 320,883 ▲ 528
Silver Per Tola 5,975 ▼ 31
Platinum Per oz (USD) 1,623 ▼ 32.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں