راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، لاکھوں کا سامان لے اڑے
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل کی درخواست پر تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے احتیاط کریں، محسن نقوی
ایف آئی آر کے مطابق رہائش گاہ سے 3 ائیر کنڈیشنر، 2 دروازے، 2 کھڑکیاں، قالین، کراکری، آرائشی اشیاء اور گھاس کاٹنے والی مشین چوری ہوئی، جب کہ رہائش گاہ کے مختلف مقامات پر تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
مقدمے کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات گھریلو ملازم مبینہ طور پر غائب ہے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق ملازم گزشتہ رات سے موجود نہیں اور اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔