خواتین سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے احتیاط کریں، محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں، خصوصاً خواتین کو سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ، ہراسانی اور بلیک میلنگ کے متعدد کیسز سامنے آ رہے ہیں

محسن نقوی نے این سی سی آئی اے لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خواتین کو تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ بعض عناصر ان مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ویڈیوز کے ذریعے بھی بلیک میل کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق حکومت این سی سی آئی اے کو مکمل معاونت فراہم کرے گی اور سائبر پولیس کو مزید متحرک بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں این سی سی آئی اے کے پاس صرف 61 اہلکار ہیں، جبکہ ایک تفتیشی افسر کو 3 سے 4 ہزار مقدمات کی ذمہ داری دینا مؤثر تحقیقات کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، نیا نظام متعارف

محسن نقوی نے شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہونے کا بہانہ بنا کر پیسے مانگے تو تصدیق کیے بغیر رقم منتقل نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر جرائم سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے این سی سی آئی اے کے زونل ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے آن لائن ہراسانی اور سائبر بلیک میلنگ سے متعلق مسائل پیش کیے۔

دوسری جانب کراچی میں این سی سی آئی اے نے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ڈارک ویب سے منسلک آن لائن نیٹ ورک کے چنگل سے بازیاب کرانے کی کارروائی کی تھی۔ حکام کے مطابق بین الاقوامی خفیہ ادارے سے موصول ہونے والی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کو خطرناک نوعیت کے ٹاسک دیے جا رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ نیٹ ورک کے پہلے ٹاسک میں بچی کو ایک بلی کو زہر دے کر مارنے کی ہدایت دی گئی تھی، جبکہ دوسرے ٹاسک میں اسے خود کو شدید نقصان پہنچانے کے لیے کہا گیا۔ دوسرے ٹاسک پر عمل درآمد سے پہلے این سی سی آئی اے نے مداخلت کی اور بچی کے والدین کو صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ حکام کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی آن لائن سرگرمیوں سے لاعلم تھے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق بچی سے رابطے میں رہنے والے آن لائن اکاؤنٹس، مبینہ گروہ کی سرگرمیوں اور اس سے وابستہ افراد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں