پاکستان میں پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، نیا نظام متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کے اجراء سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے پاکستان بھر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کا اجرا بند کر دیا جائے گا اور ان کی جگہ جدید ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سوشل میڈیا پیغام کے مطابق 23 اکتوبر سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو صرف ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام

حکام نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس سے جدید ای پاسپورٹ نظام پر منتقلی کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اس اقدام کے نفاذ کی تاریخ 15 اکتوبر کے بجائے 23 اکتوبر 2026 مقرر کی تھی۔

اس سلسلے میں بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے بھی باضابطہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت پاکستان اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ای پاسپورٹ نظام اپنایا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں