محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑا اقدام

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس کے لیے خریدے گئے نئے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن سے درخواست کی تھی کہ نئے جہاز کی رجسٹریشن عبدالستار ایدھی کے نام سے کی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے جہاز کو AP-ASE رجسٹریشن نمبر الاٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

منظوری کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے نئے جہاز پر رجسٹریشن نمبر AP-ASE پینٹ کروا دیا ہے، جو عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کی علامت ہے۔

سنو نیوز نے ایدھی فاؤنڈیشن کے نئے جہاز پر عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب رجسٹریشن کی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں۔ ایئر ایمبولینس کے لیے اس جہاز کی خریداری ایدھی فاؤنڈیشن کی انسانی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں