سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق اہم فیصلہ

Pakistan Government Employees New Rules
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے تحت سول سرونٹس کو مقررہ مدت میں اپنی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس ڈسکلوژر اینڈ ریگولیشن آف فارن نیشنلٹی رولز 2026 پر عمل درآمد کے لیے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔ اس میمورنڈم کے ذریعے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو نئے قواعد پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین کو قواعد کے اجرا کے بعد 90 روز کے اندر غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلیئریشن جمع کرانا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے مخصوص پرفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ ملازمین مطلوبہ معلومات مقررہ طریقہ کار کے تحت فراہم کر سکیں۔

نئے قواعد کے تحت سول سرونٹس سے صرف اپنی غیر ملکی شہریت کی تفصیلات ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سفری دستاویزات اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق معلومات بھی طلب کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے زیرِ کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران سے متعلق مطلوبہ معلومات جمع کرکے فراہم کریں۔

حکومتی ہدایات کے مطابق متعلقہ اداروں کو نئے قواعد پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کو مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ ڈیکلیئریشن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس عمل کو مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:تبت میں خوفناک زلزلہ،16 افراد ہلاک، 65 زخمی

نئے قواعد کے تحت معلومات کی فراہمی کا مقصد سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریت اور متعلقہ سفری دستاویزات کا ریکارڈ مرتب کرنا ہے۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں