تبت میں خوفناک زلزلہ،16 افراد ہلاک، 65 زخمی

Tibet Earthquake Today
فائل فوٹو
Updated | Published October, 23 2026 |
بیجنگ: ( ویب ڈیسک ) چین کے علاقے تبت میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے۔

چینی سرکاری خبررساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ جمعرات کی رات آیا۔

 زلزلے کا مرکز جنوب مغربی تبت کے شہر ناگچو کی باقین کاؤنٹی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے مرکز کے جغرافیائی محل وقوع کے مطابق یہ 32.40 ڈگری شمالی عرض بلد اور 93.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر چین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ایکس پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ اور اپنے چینی بہن بھائیوں، بالخصوص اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.75 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.47 ▼ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.67 ▼ 0.20
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,141 ▼ 2,078
Gold 22K Per Tola 391,546 ▼ 1,905
Gold 21K Per Tola 373,748 ▼ 1,818
Gold 18K Per Tola 320,356 ▼ 1,558
Silver Per Tola 6,006 ▲ 93
Platinum Per oz (USD) 1,656 ▲ 17.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں