عمران خان کی بہنوں کا بازیابی کیس: اہم پیشرفت سامنے آگئی
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published October, 22 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے کیس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہورکو طلب کریں، اس پر جسٹس عبہر گل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرکو فریق ہی نہیں بنایا تو کیسے طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا؟ اس پر وکیل نے کہا کہ تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبرکو ختم ہوچکے، ڈپٹی کمشنر کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہوچکا اس لیے فریق نہیں بنایا۔
بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ پنجاب اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے احکامات جاری کیے۔