پی ٹی آئی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 22 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیراعلیٰ اور سپیکر کو لاپتا کیا گیا، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا نئے عام انتخابات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔
سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلارہے ہیں جس کے لیے مولانا فضل الرحمان سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔