مولانا فضل الرحمان کا نئے عام انتخابات کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے 2024 کے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے نتائج قبول نہیں، ملک میں دوبارہ فوری اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے گورنرشپ سے متعلق خبروں کو سراسر جھوٹ اور اپنی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کوئی مطالبہ کریں گے تو گورنر کے عہدے کا نہیں بلکہ وزیراعظم کے عہدے کا کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا کسی دوسری تنظیم سے کوئی رابطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی جماعت نے قربانیاں دی ہیں، جبکہ جماعت، عہدیداران، علما اور مدارس بھی غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی اور مدارس کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

مولانا فضل الرحمان نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں نظام کو کمزور کرنے والی ترامیم واپس کر دی گئی تھیں، تاہم 27ویں آئینی ترمیم میں ارکان کو خرید کر وہی ترامیم منظور کروائی گئیں۔ ان کے مطابق ملک کی معیشت کمزور ہے اور حکومتی اقدامات کے عوام پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب قتل ہو چکے ہیں تو اب کس معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے؟ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت آپریشن کے معاملے میں کہاں رکاوٹ بن رہی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.65
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.22 ▼ 0.18
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.11 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.49 ▼ 0.38
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.18
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,299 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 396,274 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 378,261 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 324,224 ▼ 15
Silver Per Tola 5,911 ▼ 3
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▲ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں