مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن لانگ مارچ بھی ہوگا، بیرسٹر گوہر
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے اور مذاکرات تو لانگ مارچ ختم کرنے کیلئے ہورہے تھے۔ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تب بھی مطالبات منوانے کیلئے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری گزشتہ رات محسن نقوی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقاتوں میں جو بات ہو،میں چھپاتا نہیں بتا دیتا ہوں، بانی کی بہنوں اور کزن کی گرفتاری سے تلخی پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی رویے نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریک لوگوں سے پوچھیں ہم نے مذاکرات کے لیے کیا نہیں کیا، مذاکرات پر بیٹھنا آسان نہیں تھا،چیزیں راتوں رات نہیں ہوتیں، لانگ مارچ اسلام آباد ضرور آئے گا۔ لانگ مارچ پشاور سے خیبر اور پیرودہائی سے ہوتا ہوا آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملوں گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ بھی گیا تو بات چیت پھر بھی کرنا ہوگی، مطالبات تو پھر بھی منوانے ہوں گے، مطالبات پر کچھ پیش رفت ہونی چاہئے۔