حکومتی رویے نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published October, 7 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی رویے نے آئندہ کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی سیاست عدم توازن کا شکار ہے ہر طرف سے رویوں میں شدت ہے، حکمرانوں کا حزب اختلاف کے خلاف رویہ ہمارے سامنے ہے، حکومتی رویے کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے حکومت سے مذاکرات ہوئے ہیں، سیاسی و جمہوری لوگ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کا حصہ نہیں تھے لیکن اصولی طور پر اس سے اختلاف بھی نہیں کرتے، حکومتی رویے نے آئندہ کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سنی اور مانی جائے، کچھ آپ مان جائیں کچھ ہم مان جائیں یہ سیاسی لہجے میں ہونا چاہیے، کچھ ماننے اور منانے کی سوچ سے مذاکرات کیلیے بیٹھیں گے، اس میں کسی کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاسی لحاظ سے میانہ روی کی طرف جانا چاہیے، سیاسی لوگ مذاکرات کریں تو کسی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مجھے آج آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے، چاہتے ہیں مشترکہ طور پر اے پی سی بلا کر حکمت عملی بنائی جائے، تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ ایجنڈا مرتب کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب پاکستانی ہیں ملک اور آئین کے ساتھ ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم ہی وفادار ہیں باقی سب نہیں۔

ہم نے بھی لانگ مارچ کیا اسلام آباد آئے یہ جمہوری حق ہے، آج پی ٹی آئی اسلام آباد آ کر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے یہ ان کا اصولی حق ہے۔ الفاظ اور رویوں میں تبدیلی چاہیے چاہتے ہیں کہ سب کا احترام ہو، اپوزیشن سے کہا کہ آپ بھی اس پر تفصیلی غور کریں ہم بھی مشاورت کریں گے، خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کو مفلوج کر دیا گیا۔ ڈی سی صوبائی حکومت کے بغیر دفعہ 144 لگا رہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں