سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فو تولہ کتنے کا ہو گیا؟
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 119 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کمی سے 6 ہزار 488 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 86 روپے کمی سے 5 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 60 ڈالر 10 سینٹس فی اونس ہوگئی۔