خیبرپختونخوا میں گورنر راج، اختیار ولی کا اہم بیان آگیا
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ فراہم کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرراج یا ایمرجنسی کی دھمکیاں مؤقف نہیں بدل سکتی، سہیل آفریدی
دوسری جانب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی مشینری رکنے کی صورت میں لگتا ہے، خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری اپنا کام کر رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھائے۔