مری میں سکول وین کو حادثہ، 11 بچے جھلس گئے

نجی سکول وین
4 شدید جھلسے بچوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
مری (ویب ڈیسک) مری میں سائن روڈ مسیاڑی کے مقام پر نجی سکول وین کھائی میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 بچے جھلس گئے۔

ڈی پی او مری کے مطابق 4 شدید جھلسے بچوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 7 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا ریسکیو اور پولیس مشترکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ڈی پی او مری رضا تنویر کے مطابق وین میں 2 نجی سکولوں کے بچے سوار تھے۔ متاثرہ بچوں میں 8 سالہ ارحم ولد علی نواز تقریباً 38 فیصد جھلسنے سے زخمی ہوا، جبکہ 8 سالہ حسن طالب ولد محمد طالب کو تقریباً 26 فیصد جھلسنے کے باعث گہرے زخم آئے ہیں۔

اسی طرح عائشہ دختر کلیم تقریباً 42 فیصد جھلسنے کے زخموں سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق باقی 8 بچے اس وقت مستحکم حالت میں ہیں۔ ان 8 بچوں میں سے 2 بچے جھلسنے سے محفوظ رہے، جبکہ باقی 6 بچوں کو 10 فیصد سے کم جھلسنے کے زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان

امدادی کارروائی کے دوران گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔

بعد ازاں ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی گئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد وین میں آگ لگ گئی، جس میں 4 بچوں کا جسم 25 فیصد سے زیادہ جل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ متاثر بچوں کو راولپنڈی کے اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ وین میں 12 بچے سوار تھے، جن کو وین والے نے مختلف علاقوں سے پک کیا۔ ابتدائی طور پر بچوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کردی گئی تھی۔ 8 معمولی جلنے والے بچوں کا ڈی ایچ کیو اسپتال مری میں علاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ماہ پہلے بھی مری میں وین میں اگ لگنے کا افسوسناک واقع پیش آیا تھا۔ اس واقع کے بعد ہم گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ لوکل شاہراہوں تک لے کر جائیں گے۔ ڈی پی او مری کے مطابق دیہاتوں کے اندر چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس بھی چیک کریں گے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں