پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کی سبسڈی اسکیم کے تحت صرف ان گاڑیوں کو سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا جن کا ٹوکن باقاعدہ طور پر جنریٹ ہوچکا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں یا ایسی گاڑیوں کو سبسڈی والا پیٹرول نہیں دیا جائے گا جن کا ٹوکن سسٹم میں موجود نہیں۔
ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت سبسڈی کا حق صرف اسی صارف کو حاصل ہوگا جس کی گاڑی رجسٹرڈ ہو اور اس کے نام پر باقاعدہ ٹوکن جنریٹ ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان صرف اسی گاڑی میں سستا پیٹرول ڈالنے کے پابند ہیں جس کا ٹوکن سسٹم میں ظاہر ہورہا ہو۔ ٹوکن والی گاڑی کے علاوہ کسی دوسری گاڑی میں سبسڈی والا پیٹرول فراہم نہیں کیا جاسکتا۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹوکن سے متعلق تفصیلات درست رکھیں تاکہ پیٹرول حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔