ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر میں فائرنگ کا واقعہ، زخمی ایس ایچ او شہید
کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔