خیبرپختونخوا: لکی مروت میں فائرنگ، 3 مقامی کرکٹر شہید
پولیس کے مطابق کھلاڑی گاؤں شاہ حسن خیل میں کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد رکشے میں اپنے گاؤں عبدالخیل واپس جا رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر گولیاں برسا دیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمیر، صادق امین اور عالیان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آصف اللّٰہ، امداد اللّٰہ اور اعجاز خان زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تھی۔
کرکٹرز پر حملے میں ملوث مطلوب کمانڈر ہلاک
واقعے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے عبدالخیل میں مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر منظور ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایک اور عالمی معرکہ سر کرلیا
ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحب زادہ نے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منظور سی ٹی ڈی بنوں ڈویژن کے 7 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس نے ہلاک دہشتگرد کی تحویل میں لے لی ہے، ڈی پی او کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کمانڈر نے گزشتہ عبدالخیل کے قریب رکشے میں سوار پر فائرنگ کی تھی۔ سی ٹی ڈی نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔