مدھم فنگر پرنٹس والے شہریوں کیلئے نادرا کا نیا حل متعارف

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 28 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فنگر پرنٹس مدھم ہونے کے باعث بائیو میٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہریوں کیلئے نادرا نے متبادل طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی جانب سے فنگر پرنٹس کی شناخت میں دشواری سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد ایسے افراد کے لیے متبادل بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نئی سہولت کے تحت ان شہریوں کی شناخت بھی مکمل کی جا سکے گی جن کی انگلیوں کے نشانات کسی وجہ سے واضح نہیں رہتے یا بائیومیٹرک ڈیوائس انہیں درست طور پر شناخت نہیں کر پاتی۔

مزید پڑھیں: خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کا نئے طریقے کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے کے باعث مختلف اداروں میں مشکلات پیش آتی ہیں، خاص طور پر بینکوں میں بائیو میٹرک تصدیق کے دوران یہ مسئلہ سامنے آتا ہے۔

نادرا کے مطابق متبادل تصدیقی نظام سے ایسے شہریوں کو شناخت ثابت کرنے کا دوسرا راستہ ملے گا، جس سے بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق ان کی مشکلات کم ہونے میں مدد ملے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں