ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 جوان شہید، 8 خوارج ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) خیبرپختوںخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی مؤثر کارروائی کے باعث بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 بہادر افسران سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر شامل ہیں جب کہ دیگر شہدا میں سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اورغلام سجاد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن ابوذر فاروق کی عمر 23 سال اور ان کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جب کہ شہید لیفٹیننٹ شیراز بابر کی عمر 22 سال اور وہ ضلع چکوال کے رہائشی تھے، دونوں شہید افسران نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور وفاقی ایپکس کمیٹی کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک میں غیرملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ملک کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور سیکیورٹی فورسز ملک کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر اپنا فرض ادا کرتی رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش اور فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا، شہدا نے قوم کے مستقبل اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور پوری قوم اپنے بہادرشہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں