پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک جانے کا خدشہ،علی پرویز

80 فیصد اضافے کے مقابلے میں پاکستان میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا گیا،وفاقی وزیر/فائل فوٹو
80 فیصد اضافے کے مقابلے میں پاکستان میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا گیا،وفاقی وزیر/فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published September, 20 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جا سکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں دیکھے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق یورپ اور امریکا میں بھی تیل مہنگا ہوا ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافے کے مقابلے میں پاکستان میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو محدود رکھنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں عوام کو گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہونے دیا جائے گا، چاہے اس مقصد کے لیے 3 ملین ڈالر کے بجائے 100 ملین ڈالر کی گیس درآمد کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 18 کروڑ روپے مالیت کے فیول ٹوکن جاری کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو عوام کی مشکلات پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کو پہلے ہی حکومتی چیلنجز سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ تیل کی تلاش کے لیے کنوؤں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اکتوبر کے دوران تیل دریافت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں