علیمہ خان کی گرفتاری کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نےایکس پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔
پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایسے میں علیمہ خانم صاحبہ کو گرفتار کرنا یا ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
مجھے نورین نیازی صاحبہ نے علیمہ خان صاحبہ کی گرفتاری کے بارے میں فون پر بتایا- ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا۔ ہمارا مقصد اپنے آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے - ایسے میں علیمہ خانم صاحبہ کو… pic.twitter.com/GqPjM2jbAp
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) September 20, 2026
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
انہوں نےکہا کہ آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے، ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔
بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئےحکومت سے تمام اقدامات فی الفور بند کرنے اور علیمہ خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔