عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Imran Khan Medical Examination
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق طبی ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خاں کے طبی معائنے کے دوران مختلف اہم طبی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا معائنہ بھی شامل ہے۔ طبی ٹیم جدید آلات کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی ہے تاکہ ضروری طبی جانچ مکمل کی جاسکے۔

میڈیکل ٹیم کی جانب سے طبی معائنے کے بعد عمران خاں کی صحت سے متعلق رپورٹس مرتب کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید طبی اقدامات سے متعلق سفارشات بھی سامنے آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کرچکی ہیں۔ فروری 2026 میں ہونے والے ایک تفصیلی طبی معائنے میں پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ماہرین شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی جی خیبر پختونخوا نے افسران کو معاونت سے روک دیا

حالیہ طبی معائنے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کی مجموعی صحت کا جائزہ لیں گے اور مختلف ٹیسٹوں کے نتائج کی روشنی میں آئندہ کے طبی اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

طبی معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں