ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Pakistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published September, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 ستمبر 2026 کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ چترال، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور دیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں، استور، داریل، دیامر اور تانگیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی، ان علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی اور موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی اور دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بالائی علاقوں کا سفر کرنے والے افراد موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران بھی موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے اور تازہ پیشگوئی سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں