سہیل آفریدی کی ناصر عباس اور محمود خاں اچکزئی سےاہم ملاقات

Sohail Afridi
فائل فوٹو
Updated | Published September, 18 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں جاری سیاسی سرگرمیوں، سیاسی کارکنوں کیخلاف اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے 27 ستمبر کو ہونے والے مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی، مارچ کو پُرامن، آئینی اور جمہوری رکھا جائے گا اور سیاسی و آئینی حقوق کیلئے آواز اٹھائی جائے گی۔

ملاقات میں صوبوں کے آئینی حقوق، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے تحفظ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ رہنماؤں نے سیاسی اختلافات کے اظہار کے آئینی حق اور سیاسی کارکنوں کے حقوق پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں 27 ستمبر کے مارچ سمیت اپوزیشن اتحاد کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں نے سہیل آفریدی کی جانب سے پنجاب میں جاری سیاسی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی سنی۔ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور مختلف جماعتوں کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اعجاز ستی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

27 ستمبر کے مارچ کے حوالے سے اپوزیشن قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ کے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے، جبکہ سربراہی اجلاس میں مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر مزید غور کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں