دبئی ویزا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کیلئے بڑی سہولت متعارف
دبئی کے محکمۂ امیگریشن نے ویزا کی معلومات حاصل کرنے کے لیے آن لائن سروس فراہم کر رکھی ہے، جس کے ذریعے درخواست گزار اپنے ویزے کی تفصیلات باآسانی چیک کر سکتے ہیں۔
ویزا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کیلیے دبئی کی محکمہ امیگریشن نے سرکاری آن لائن سروس (https://smart.gdrfad.gov.ae/Public_Th/StatusInquiry_New.aspx) فراہم کر رکھی ہے۔ اس ویب سائٹ پر جائیں اور ویزا اسٹیٹس انکوائری سروس منتخب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید
ویب سائٹ پر آپ مختلف طریقوں سے اپنی ویزا معلومات تلاش کر سکتے ہیں، جن میں درخواست نمبر، فائل نمبر، اوور دی کاؤنٹر سروس کی درخواستیں، خصوصی درخواستیں اور دبئی امیگریشن میں رجسٹرڈ اداروں یا کمپنیوں کی معلومات شامل ہیں۔
فائل نمبر کے ذریعے ویزا چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ کا ویزا پہلے ہی جاری ہو چکا ہے تو فائل نمبر کے ذریعے اس کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے درج ذیل معلومات درج کرنا ہوں گی
نام (فرسٹ نیم)
فائل نمبر
قومیت
تاریخِ پیدائش
واضح رہے کہ فائل نمبر آپ کے انٹری پرمٹ یا ریزیڈنس ویزا پر درج ہوتا ہے۔ یہ معلومات متحدہ عرب امارات پاس کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ویزا کی میعاد اور اسٹیٹس معلوم کرنے کا طریقہ
تمام مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد کیپچا تصدیق مکمل کریں اور سرچ کے بٹن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ اپنے ویزے کا موجودہ اسٹیٹس، میعاد اور دیگر متعلقہ تفصیلات آن لائن دیکھ سکیں گے۔
اس سہولت کے ذریعے دبئی میں داخلے یا رہائش کا ویزا رکھنے والے افراد گھر بیٹھے اپنی ویزا معلومات چیک کر سکتے ہیں، جس سے انہیں متعلقہ دفتر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔