اسٹیٹ بینک کی 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں کی تردید

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش سے متعلق رپورٹس کی وضاحت کردی ہے اور بتایا کہ نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیرغور ہے۔

 ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے اور اس حوالے سے تمام اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے اور نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول ریلیف اسکیم، حکومت اور ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے اگر کوئی حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو عوام کو اس سے متعلق آفیشل ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کسی بینک نوٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اسے تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے صرف اور صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں