جرمنی میں ہنرمند افراد کیلئے رہائشی اجازت نامے سے متعلق اہم معلومات جاری

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ
درخواست گزار کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ملازمت کے تقاضوں کے درمیان مطابقت اہم ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے جرمنی میں ہنرمند اور تعلیم یافتہ افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے سے متعلق اہم معلومات جاری کردی ہیں۔

بیورو کے مطابق جرمنی نے اپنی مضبوط معیشت اور بڑھتی ہوئی افرادی قوت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے جرمنی میں کام اور رہائش کا ایک باقاعدہ راستہ فراہم کیا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جرمنی میں ہنرمند افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے کا مقصد ایسے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد کو مواقع فراہم کرنا ہے جو جرمن معیشت اور افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق اس رہائشی اجازت نامے کے تحت وہ افراد درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس ایسی تعلیمی قابلیت یا پیشہ ورانہ اہلیت موجود ہو جو جرمنی میں تسلیم شدہ تعلیمی معیار کے مساوی قرار دی جاسکے۔

بیورو کے مطابق بعض پیشوں، خصوصاً صحت کے شعبے سے متعلق ملازمتوں کے لیے مخصوص قواعد اور باقاعدہ لائسنس کے تقاضے بھی پورے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

اس لیے ایسے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور متعلقہ اجازت ناموں کے حوالے سے مقررہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کیلئے ماہانہ 2500 روپے الاؤنس کی منظوری

معلومات میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والے فرد کے پاس جرمنی کے کسی ادارے یا کمپنی کی جانب سے واضح اور مستند ملازمت کی پیشکش بھی ضروری ہے۔

ملازمت ایسی ہونی چاہیے جو درخواست گزار کی متعلقہ تعلیم، تربیت یا پیشہ ورانہ مہارت سے مطابقت رکھتی ہو۔

بیورو کے مطابق درخواست گزار کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ملازمت کے تقاضوں کے درمیان مطابقت بھی اہم ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں تربیت یا تعلیم کی ضرورت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ بعض پیشوں کے لیے اضافی پیشہ ورانہ یا لائسنسنگ شرائط بھی لاگو ہوسکتی ہیں۔

جرمنی کی جانب سے ہنرمند افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے کی پالیسی کے تناظر میں یہ رہائشی اجازت نامہ ایسے افراد کے لیے اہم راستہ فراہم کرتا ہے جو اپنی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے واضح کیا ہے کہ جرمنی میں ملازمت کے خواہشمند افراد درخواست دینے سے قبل اپنی تعلیمی اسناد، پیشہ ورانہ اہلیت، ملازمت کی پیشکش اور متعلقہ شعبے کی دیگر لازمی شرائط کا جائزہ لیں تاکہ رہائشی اجازت نامے کے لیے مقررہ تقاضے پورے کیے جاسکیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں