جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر جاری کر دیں

جمائما گولڈ اسمتھ
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 17 2026 |
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ معروف بزنس ٹائیکون کیمرون اوریلی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی ہیں۔

تاہم اب جمائما نے اپنی شادی کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ 12 ستمبر کی تاریخ لکھی جس کا مطلب ہے کہ اُن کی شادی کی تقریب 12 ستمبر 2026 کو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کرلی

جمائما نے لکھا کہ ’ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو ہم دونوں کے لیے اتنا خاص اور خوشگوار بنایا‘۔

تقریب میں جمائما کے ساتھ اُن کے دونوں بیٹوں قاسم، عمر نے بھی شرکت کی اس کے علاوہ اہل خانہ بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹوں قاسم اور عمر کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 20 سال پہلے جوڑے نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

راہیں جدا کرنے کے بعد عمران خان نے میزبان ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی تاہم یہ زیادہ عرصے نہیں چل سکی اس کے بعد انہوں نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں